ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ حویلیاں کا دورہ
ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ حویلیاں کا دورہ سکیورٹی امور کا جائزہ لیا
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز تھانہ حویلیاں کا دورہ کیا اس موقع پر تھانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور ریکارڈ کی تکمیل کی ہدایت کی جبکہ پولیس ملازمین کی رہائشی بیرکس کا معائنہ کیا اور صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی جبکہ میس اور تھانہ کی حوالات کی چیکنگ کے دوران سہولیات کا جائزہ لیا تھانہ حویلیاں کے افسران اور جوانوں کو موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر تھانہ اور دیگر سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے رمضان المبارک کی مناسبت سے بازاروں میں سکیورٹی امور کے حوالے سے پولیس نفری میں اضافے اور لیڈیز پولیس کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے جبکہ نماز تراویح کے دوران مساجد پر سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ افطار کے دوران بھی پولیس گشت یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ بڑی مارکیٹس، دوکانوں، بینکس اور منی چینجرز وغیر پر سکیورٹی گارڈ اور ان کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہوٹل سرائے وغیر ہ میں ریائش رکھنے والے افراد کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے اور کڑی نگرانی کی ہدایات دی۔ جبکہ سی پیک پر جاری کام اور غیر ملکی لیبر اور ان کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی کا جائزہ لیااور مناسب ہدایات دی۔