97

کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف کارروائی

کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف کارروائی

پشاور( رپورٹ:وقاص باکسر)کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ ٹیکس ریکوری سٹاف نے صدر روڈ اور ارباب روڈ میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں بوبی پلازہ سمیت 48 کمرشل یونٹس کا دورہ کیا۔ کارروائی کے دوران بقایاجات کی مد میں 39 یونٹس کو سیل کردیا جس میں دوکانیں اور دفاتر وغیرہ شامل ہیں۔مزکورہ پراپرٹی میں

پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں انیس لاکھ پینسٹھ ہزار روپے بقایاجات ہے جو کہ بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود واجب الادا ہے۔ بقیہ مالکان کو بقایاجات ادائیگی کے لئے اج کے دن کا مہلت دیدیا۔کمرشل یونٹس کے مالکان کو واضح ہدایات جاری کئے کہ اپکے زمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جتنے بقایاجات ہے اسکو فوری جمع کردیں پراپرٹی عدم ادائیگی پراپرٹی ٹیکس تک سیل رہے گی خلاف ورزی کی صورت میں مالکان کیخلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کینٹ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتعطل جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں