Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مالاکنڈ روڈ اندھے قتل کامعمہ حل، 48گھنٹو ں کے اندر قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

مالاکنڈ روڈ اندھے قتل کامعمہ حل، تخت بھائی پولیس نے 48گھنٹو ں کے اندر قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

مالاکنڈ روڈ اندھے قتل کامعمہ حل، تخت بھائی پولیس نے 48گھنٹو ں کے اندر قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

مالاکنڈ روڈ اندھے قتل کامعمہ حل، 48گھنٹو ں کے اندر قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

مردان (ایف ایس میڈیانیٹ ورک )مالاکنڈ روڈ اندھے قتل کامعمہ حل، تخت بھائی پولیس نے 48گھنٹو ں کے اندر قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

قاتل جگری دوست نکلا،دو دن پہلے قاتل نے مالاکنڈ مردان روڈ جھنڈئے کے قریب رقم کے تنازعے پراپنے دوست نعمان کو قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دو دن پہلے مالاکنڈ روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں نعمان ولد وحید اللہ سکنہ بغدادہ حال سٹی ٹاؤن پشاور جان بحق ہوا تھا، ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے تخت بھائی پولیس کو قاتل کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی منظور خان،تفتیشی افسر انسپکٹر حضرت علی خان، سب انسپکٹر سبز علی خان ہمراہ پولیس ٹیم نے جدید سائنسی طریقوں اور باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے مقتول کے قریبی دوست صلاح الدین ولد عبدالرحمن ساکن سرور کلے ضلع مہمند حال حاجی کیمپ پشاور تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کیا،گرفتار ملزم سے آلہ قتل پستول 30بور معہ متعدد کارتوس برآمدہو کر دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول میرا قریبی دوست تھا لین دین رقم کی وصولی کے تنازعے پر ہماری درمیان اختلاف پیدا ہوئی جس کی وجہ سے میں نے اپنے دوست نعمان کو مالاکنڈ روڈ جھنڈئے کے قریب موقع پاکر اسے قتل کیا اور فرار اختیار کر لی۔

Exit mobile version