بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم 82

بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم

بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم

ایبٹ آباد(وقاص باکسر سے) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں انعام تقسیم کیے، انعام پانے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں اسسٹنٹ ڈی آئی جی سراج الحق، آفس سپریٹنڈنٹ سردار امحمد رشاد، CPEC سیکیورٹی انچارج انسپکٹر سید فاروق شاہ، پی اے کرامت اللہ خان، ریڈر انسپکٹر سرویزخان، اسٹیبلشمنٹ انچارج نزاکت خان، پی آر او واجد محمود، کمپیوٹر آپریٹر فرمان ستی، کانسٹیبل امجدعلی اور ڈرائیور کانسٹیبل وحید الرحمان شامل تھے۔اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد علی باباخیل نے انعام وصول کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ مجھے خوشی ہے آپ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کر کے اپنے فرائض منصبی کو خوش اصلوبی اور احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں اسی جذبہ اور لگن کے ساتھ ادا کرتے رہے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں