اسسٹنٹ کمشنرطلعت فہد عبیدالرحمان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان کے مختلف یوٹیلٹی سٹور کا وزٹ
مانسہرہ (ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور یوٹیلٹی سٹورز سے بلیک میں اشیاء باہر فروخت ہونے کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد اسسٹنٹ کمشنر عبیدالرحمان ڈوگر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے
مانسہرہ کے مختلف یوٹیلٹی سٹور کا وزٹ کیااس موقع پر انھوں نے تما م اشیاء جن پر حکومت نے سبسڈی دی ہے ان کی دستیابی اور کوالٹی کو چیک کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد نے خصوصی ہدایات جاری کیں تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے اور بلیک مارکیٹنگ کو روکا جا سکے یاد رہے کہ حکومت رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر دو ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے مگر جن اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے بعض یوٹیلٹی سٹورز پر وہ اشیاء بلیک میں فروخت ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے یوٹیلٹی سٹورز پر چیکنگ سخت کر دی ہے