ایبٹ آباد ریڈیو اسٹیشن کی بندش نامنظور ہے کمزور یونٹ قرار دیکر ریڈیو ایبٹ آباد کو بند کرنے کی سازش ہزارہ کی ثقافت کی زباں بندی ہے
FS
ایبٹ آباد ریڈیو اسٹیشن کی بندش نامنظور ہے کمزور یونٹ قرار دیکر ریڈیو ایبٹ آباد کو بند کرنے کی سازش ہزارہ کی ثقافت کی زباں بندی ہے
ایبٹ آباد( وقاص باکسر سے )ایبٹ آباد ریڈیو اسٹیشن کی بندش نامنظور ہے کمزور یونٹ قرار دیکر ریڈیو ایبٹ آباد کو بند کرنے کی سازش ہزارہ کی ثقافت کی زباں بندی ہے ہزارہ کے منتخب ارکان اسمبلی ادیبوں ،شعراء، دانشوروں،فنکاروں کے حقوق سلب کرنے کے خلاف موثر اقدامات اٹھائیں،فیصلے کے خلاف انصاف کے حصول کیلئے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹائیں گے
جمعرات کے روز یہاں ابیٹ آباد پریس کلب میں گندھارا ہندکو بورڈ ہزارہ شاخ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ہزارہ گندھارا ہندکو بورڈنعیم اختر ، میجر ریٹائرڈ عابد ،ملک سعید اختر ایڈووکیٹ، سید نظیر شاہ، کاشف جنجوعہ،صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون ، جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون، تحصیل کونسلر ثائقہ نشین ،اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ادب سے وابستہ اہم شخصیات،سیاسی و سماجی افراد بھی موجود تھے،مقررین کا کہنا تھا مٹھی جیسے چھوٹے اسٹیشن کو ثقافت اجاگر کرنے پر چھوٹ دی گئی ہزارہ تو ہر اعتبار سے اہمیت کا عامل ہے سیاحتی،ثقافتی، جنگلات،اور سی پیک کا ہب ہونے کے باوجود اسطرح کا حکومتی فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہے ،ریڈیو اسٹیشن ایبٹ آباد 28 سالوں سے ہزارہ کی ثقافت اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے آپ گریڈ کر کے مذ ید بہتر کیا جائے،انھوں نے کہا کہ ملک میں سب ادارے منافع بخش نہیں ہوسکتے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرنے کیلئے فلاحی اداروں سے منافع کی توقع رکھنا درست نہیں ،ہزارہ میں بسنے والی اقوام کی زبانوں کی ترویج میں ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کا اہم کردار ہے،20 لاکھ سے زائد آبادی کے ریجن کی آواز بند کرنے کی کوئی کوشش بارآور نہیں ہو سکتی ،ہزارہ کے غیور اور دلیر عوام اپنے حق کیلئے متحد ہو جدجہد کریں گے،مقررین نے گندھارا ہندکو بورڈ کی کاوشوں کو سراہا جنھوں نے ہزارہ کی ثقافت کے تحفظ کیلئے سب سے پہلے آواز بلند کی ہے۔تقریب میں ممتاز قانون دان ملک سعید ایڈووکیٹ اور میجر ریٹائرڈ عابد نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کرنے کا اعلان کیا ۔