Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم عمران خان کے استعفے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

وزیراعظم عمران خان کے استعفے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

وزیراعظم عمران خان کے استعفے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

ن لیگی رہنما کی جانب سے قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ترقی کی شرح 2.7 فیصد پر آ گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کیا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان تمام حالات کے ذمہ دار براہ راست وزیر اعظم ہیں لہذا وزیر اعظم عمران خان فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں

Exit mobile version