96

دونوں ہاتھوں سے کما کر ملک کو د ینے والے اوورسیز میں مقیم پاکستانی قابل رحم ہیں۔ کیپٹن عاصم ملک

دونوں ہاتھوں سے کما کر ملک کو د ینے والے اوورسیز میں مقیم پاکستانی قابل رحم ہیں۔ کیپٹن عاصم ملک

دبئی(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کیپٹن عاصم ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانی قابل رحم ہیں دونوں ہاتھوں سے کما کر ملک کو د ینے والے ان لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی رسائی حاصل نہیں پچھلے 70سالوں سے حکومتی سطح پر اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے زبانی جمع خرچ ہو تا آ رہا ہے لیکن عملی طور پر اس مظلوم طبقے کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ مڈل ایسٹ کے پاکستانی گوں نا گوں مسائل کا شکار ہیں اور حکومت پاکستا ن کے آفیشل نمائندے ان مسائل سے آگاہ ہونے کے باوجود کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہے بلکہ ان نمائندوں کو افطار پارٹیوں اور دیگر تقاریب سے فرصت ہی نہیں جو اس مظلوم طبقے کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ مڈل ایسٹ میں حکومتی آفیشل سمیت سیاسی و سماجی تنظیمیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر سیاسی دکان چمکارہے ہیں لیکن عملی طور پر یہ سب اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ میں اوور سیز پاکستانیوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ان نام نہاد ہمدردوں کو پہچانیں اور ان کے جھا نسے میں آ کر اپنے مسائل میں اضافے کا سبب نہ بنیں میرے ہاتھ مضبوط کریں میں کل بھی آپ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں تھا اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں