Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل کا تھانہ شیروان کا اچانک دورہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل کا تھانہ شیروان کا اچانک دورہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل کا تھانہ شیروان کا اچانک دورہ
ایبٹ آباد(وقاص باکسر سے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل کا تھانہ شیروان کا اچانک دورہ کیا اور ایس ایچ او تھانہ شیروان سعید خان کو مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ شیروان کے تمام مجرمان اشتہاری کو جلد از جلد گرفتار کرکے پابند سلاسل کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،
انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے عمائدین علاقہ، علماء اورعام لوگوں سے روابط کو بہتر بنایا جائے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری میں انکی مدد لی جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اپنے دورہ کے دوران تھانہ شیروان تھانہ کے ایف آئی آر رجسٹر کا بھی تفصیلی جانچ پڑتال کی، ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ایس ایچ او اور محرر کو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ریکارڈ بہتر اور اچھے انداز سے مکمل رکھا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ شیروان مضافاتی علاقہ ہے یہاں کے لوگ زیادہ تر متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں لہذا تھانہ میں آئے ہوئے سائلین سے پولیس کا رویہ بہت نرم اور خوش اخلاق ہونا چائیے شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
رات کے وقت علاقہ اور شیروان بازار میں پولیس کی گشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ایس ایچ او تھانہ شیروان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کا علاقہ کے تمام عمائدین سیاسی
و سماجی شخصیات اور علماء سے بہتر رابطہ ہونا چائیے اور نماز جمعہ میں مختلف مساجد میں جاکر لوگوں سے ملاقات کی جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان دوریوں کو مزید ختم کیا جاسکے۔ڈی آئی جی نے ایس ایچ او کو کہا کہ ڈی آئی جی ریجن ہزارہ تک عوامی رسائی کیلئے 03461119650تھانہ کے باہر آویزاں کیا جائے تاکہ عوام اپنی شکایت کے سلسلہ میں ڈی آئی جی ہزارہ ریجن سے آسانی سے رابطہ کرسکے۔ ڈی آئی جی
Exit mobile version