تھانہ سرائے صالح کی حدود میں رہائش پذیر پیشہ وارانہ بھکاریوں کے رہائشوں کو چیک کیا
ایبٹ أباد (کرئم رپوٹر وقاص باکسر) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (PSP) کی ہدایت پر ڈی ایس ایس ہیڈکوارٹر افتخار احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح منیر خان نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح راجہ ممتاز، انچارج چوکی شاہ مقصود محمد صدیق،نفری پولیس،لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو سکواڈ، سنیفر ڈاگ اور ڈی ایس بی برانچ کے حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔*
دوران سرچ آپریشن اینڈ سٹرائیک آپریشن 100/110 گھر چیک کئے گئے۔ دوران چیکنگ حدود تھانہ میں رہنے والے کرایہ داران کی انٹری فارم بھی چیک کئے گئے۔ ایک مکان کی تھانہ میں انٹری نہ ہونے پر 10RBA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 1 رائفل 7 ایم ایم، 3 عدد بندوق، 1رپیٹر،3عدد پستول اور مختلف بور کے 112 عدد کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔
اس کے علاوہ تھانہ سرائے صالح کی حدود میں رہائش پذیر پیشہ وارانہ بھکاریوں کے رہائشوں کو چیک کیا گیا۔ جنکو 24 گھنٹے کے اندر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔ انسدادی کاروائیوں میں 20 مشتبہ افراد کے خلاف 55/109 کی کاروائی کی گئی۔