تھانہ بکوٹ ایس ایچ او جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے لگا
ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے )تھانہ بکوٹ ایس ایچ او جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے لگا بااثرافراد سے رشوت لیکر شریف لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے لگا ناقص کارگردگی پرمتعدد بار ڈی أئی جی ہزارہ کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی وصول کر چکا ہے لیکن اسکے خلاف کاروائی نہ ہوسکی عوام سراپا احتجاج اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ اس ضمن میں متاثرہ شخص مہتاب احمد خان اور علاقہ معززین نے گزشتہ روز بتایا کہ ہماری کاوشوں سے یوسی نمبل گاوں پایاں کی سڑک کی تعمیر کے لیے سرکاری فنڈ جاری ہوا جس پر بااثر افراد میں ہلچل مچ گئی انہوں نے سرکاری کام میں مداخلت کرکے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او گوہررحمان کو کھلی رشوت دیکر کام بند کروانے کی کوشش کی جس پر ہم نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے ضلعی پولیس أفیسر کو ایس ایچ کی شکایت کی جس پر ایس ایچ او اور بااثر افراد ایک پیچ پرأگئے اور ہمارے خلاف بے گناہ 506 452 کے مقدمات درج کر دیے شرپسند عناصر نے ہمیں بدنام اور کام کو بند کروانے کے لیے اپنے أپ پر ہی فائرنگ کرکے ڈرامہ رچا رہے معززین علاقہ ہمارے کردار سے بخوبی واقف ہے سیاسی مداخلت پر ایس ایچ او ہم پر جھوٹے مقدمات درج کر رہا ہے اس سے پہلے بھی یہ ہی ایس ایچ بے گناہ لوگوں پر مقدمات درج کرتا رہا ہے جسکی ناقص حکمت عملی پر ڈی أئی جی ہزارہ نے بھی اسی ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے أخری وارننگ دی ہم انصاف چاہتے ہیں أئی جی کے پی کے مکمل تفشیش کروا کر ہمیں انصاف فراہم کریں