کلگان موڑ سبزی منڈی کے پاس سے روڈ بند ہونے اور عوام کو شدید مشکلات 97

کلگان موڑ سبزی منڈی کے پاس سے روڈ بند ہونے اور عوام کو شدید مشکلات

کلگان موڑ سبزی منڈی کے پاس سے روڈ بند ہونے اور عوام کو شدید مشکلات

مانسہرہ (ابرار احمد سٹی رپورٹر) کلگان موڑ سبزی منڈی کے پاس سے روڈ بند ہونے اور عوام کو شدید مشکلات پر مانسہرہ کے نوجوانوں اور ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ نے اختجاج کا اعلان کر دیا
سبزی منڈی کلگان موڑ کے پاس اپنے ذاتی فائدے کے لئے بڑے بڑے آڑھتیوں نے لاکھوں لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے سبزی منڈی کے پاس آئے روز ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کے طلبہ کو جہاں تکلیف کا سامنہ کرنا پڑرھا ہے وہی پر اس روڈ سے گزرنے والے انتہائی سیریز مریض بعض اوقات راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں مانسہرہ ہزارہ یونیورسٹی کے طلبہ اور دیگر نوجواںوں اور شنکیاری ڈھوڈیال بفہ اور گردرنواہ کے لوگوں نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ نے کلگان موڑ سے سبزی منڈی منتقل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہ کئے تو عید سے پہلے پہلے مانسہرہ میں بڑے اختجاج کی کال دی جائے گی جبکہ منڈی میں آنے والے فروٹ اور سبزی کی گاڑیوں کو راستے میں ہی روک دیں گے سی آئی ڈی نیوز اپ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سالوں سے یہ لوگ پہلے اپنے فائدے کے لئے لاری اڈا بند کرکے بیٹھے رہے اب کلگان موڑ کے پاس عوام کو ازیت میں مبتلا کر رکھا ہے عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سبزی منڈی کو شہر سے دور کسی جگہ منتقل کریں تاکہ عوام کو اس عذاب سے نجات مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں