بالڈھیری مانگل کے وفد کی پانی کے مسائل پر پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر علی افضل خان سے ملاقات 66

بالڈھیری مانگل کے وفد کی پانی کے مسائل پر پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر علی افضل خان سے ملاقات

بالڈھیری مانگل کے وفد کی پانی کے مسائل پر پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر علی افضل خان سے ملاقات

ایبٹ أباد(رپورٹ: وقاص باکسر)ایبٹ أباد یونین کونسل بالڈھیری مانگل کے وفد کی پانی کے مسائل پر پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر علی افضل خان سے ملاقات پانی کے مسائل پر تبادلہ خیال ضلعی صدر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروادی زرائع کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل بالڈھیری مانگل کے وفد محمد شفیق ۔بلال خان۔جاوید خان ۔زرین خان اور دیگر نے

پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر علی افضل خان سے ملاقات کی اور پانی کے مسائل پر ضلعی صدر کو تفصیلی أگاہ کیا اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو علی افضل خان نے یونین کونسل بالڈھیری میں ہینڈپمپ لگانے کا اعلان کر دیا اور تمام مسائل حل کرنے کی بھی

یقین دہانی کروا دی یونین کونسل بالڈھیری مانگل کے وفد نے ضلعی صدر کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس دوران ضلعی صدر علی افضل خان نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو نے ہمیشہ غریب عوام کی ترجمانی کی ہے یونین کونسل بالڈھیری مانگل میں پانی کا مسئلہ حل کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں