Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شہید کبھی مرتا نہیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان

شہید کبھی مرتا نہیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان

شہید کبھی مرتا نہیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان

شہید کبھی مرتا نہیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان

ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ قوم کی تاریخ کے بہترین صفحات ان شہیدوں کے خون سے لکھے جاتے ہیں جو بے خوف ہو کر ملک و قوم پر جان نچھاور کرتے ہیں اور کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے مگر ان کی وقتی جدائی کا درد انکے خاندان سے بڑھ کر اور کسی کو نہیں ہو سکتا۔
ان خیالات کا اظہار آئی جی پی نے آج ایبٹ آباد کے دورے کے آغاز میں پولیس شہداءکے ورثاءکے ساتھ خصوصی ملاقات اور بعدازاں ایبٹ آباد کینٹ میں واقع تنازعات کے حل کی کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریجنل پولیس آفیسر، ضلعی پولیس آفیسر اور متعلقہ دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پولیس شہداءکے ورثاءسے خطاب میں آئی جی پی نے کہا کہ اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرنے والے ہمارے اصلی ہیرو ہیں۔ شہید کی موت در حقیقت قوم کی حیات ہے۔ ان کی جُدائی کے خلا کو پُر کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ آئی جی پی نے شہداءکے ورثاءسے کہا کہ ہم کسی صورت آپ کے درد کے درماں نہیں ہو سکتے تاہم خیبر پختون خواہ پولیس صوبے کے وسائل کے اندر رہتے ہوئے شہید پیکج کے ذریعے آپ کی زندگی کو سہل بنانے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔ آئی جی پی نے کہا کہ شہداءکے بچوں کی بھرتی کے لیے انہوں نے وزیراعلیٰ سے 200 مخصوص آسامیوں کی استدعا کی ہے جو کہ بہت جلد منظور ہو جائینگی جس سے شہید کے بچوں کی بھرتی کے حوالے سے درپیش مشکلات بھی ختم ہو جائینگی۔ آئی جی پی نے اس موقع پر موجود اعلیٰ پولیس افسروں کو شہداء کے بچوں کو ان کا حق کماحقہٗ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وہ شہدا کے ورثاءکے گھروں کے دہلیز پر جاکر اُن کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کریں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ اگر انہیں کسی علاقے سے شہید کے بچوں کے مسائل حل نہ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تو ذمہ دار آفسرو ں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔

Exit mobile version