Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایبٹ آباد موسلادھار بارش سڑکیں تالاب بن گئیں بجلی کا نظام درہم برہم

ایبٹ آباد موسلادھار بارش سڑکیں تالاب بن گئیں بجلی کا نظام درہم برہم

ایبٹ آباد موسلادھار بارش سڑکیں تالاب بن گئیں بجلی کا نظام درہم برہم

ایبٹ آباد موسلادھار بارش سڑکیں تالاب بن گئیں بجلی کا نظام درہم برہم

ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ آباد موسلادھار بارش سڑکیں تالاب بن گئیں بجلی کا نظام درہم برہم ژالہ زاری سے گلیات کی متعدد سڑکیں بند ٹریفک جام عوام مشکلات سے دوچار بند نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر تالاب کا منظر پیش کرنےلگا عوامی خدمتگار غائب زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ أباد کے گردونواح میں أندھی طوفان کے بعد شدید موسلادھار بارش ہوئی جسکی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی مین تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی بارش سے بند نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر تالاب کا منظر پیش کرتا رہا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا منڈیاں جب پل سپلائی دونوں اطراف سے پانی سڑک پر بہہ گیا جسمیں گاڑیاں پھنس گئیں ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اس ضمن میں شہریوں کے وفدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسلادھار بارش نے محکمہ واسااور کنٹمونمنٹ کی کارگردگی کا پول کھول کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں نالے گندگی سے بھڑے پڑے ہوتے ہیں اہلکار صفائی کرنے کی زحمت نہیں کرتے جس سے بارش کےدوران بند نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر دریا کا منظر پیش کرتا ہے اور یہ ہی پانی أس پاس کے گھروں اور دوکانوں میں بھی داخل ہو جاتا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

Exit mobile version