تھانہ سٹی کی حدود صوبن گلی چیک پوسٹ کو بحال کرنے کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا 81

تھانہ سٹی کی حدود صوبن گلی چیک پوسٹ کو بحال کرنے کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا

تھانہ سٹی کی حدود صوبن گلی چیک پوسٹ کو بحال کرنے کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)تھانہ سٹی کی حدود صوبن گلی چیک پوسٹ کو بحال کرنے کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا چیک پوسٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹمپرمافیا بے لگام ہو چکا ہے غیرقانونی لکڑسمگلنگ کرنے کا سلسلہ عروج پرشہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیااس ضمن میں شہریوں کے ایک وفد نے روزنامہ شمال کو بتایاکہ جب سے چیک پوسٹ ختم کی گئی ہے تب سے ٹمبر مافیا متحرک ہو چکی ہے مانسہرہ اور دیگر علاقوں سے جوبھی لکڑ سمگل ہوتی ہے وہ تھانہ سٹی کی حدود پھولاں بانڈی روڈ اور پسوال روڈ سے براستہ صوبن گلی سے ہری پور منتقل ہوتی ہے جبکہ چوکی کوٹھیالہ کی حدود ریچھ بہن روڈ سے بھی سمگلر یہ ہی راستہ استعمال کرتے ہیں چیک پوسٹ ختم ہونے کی وجہ سے علاقے میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں چوری کی وارداتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے لہذا ڈی پی او ایبٹ آباد ڈی آئی جی ھزارہ سے عوامی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر صوبن گلی چیک پوسٹ کو بحال کیا جائے تاکہ علاقے میں نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت اور علاقے کو ٹمبر سمگلروں سے پاک کیا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں