عوامی شکایات پر ون ویلنگ کرنے والے منچلے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری
ایبٹ أباد( رپورٹ:وقاص باکسر )ایبٹ أباد ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ ریجن محمّد اشتیاق صاحب کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر ٹریفک طیفور خان اور اڈیشنل انسپکٹر ٹریفک پرویز خان کی زیر نگرانی ٹریفک وارڈن پولیس کا ون ویلنگ منچلے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری سینکڑوں موٹرسائیکل مختلف تھانہ جات میں بند زرائع کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان کی ہدایات پر ٹریفک انسپکٹر طیفور خان اور ایڈیشنل انسپکٹر پرویز خان کی زیرنگرانی غیر قانونی منی اڈے بنانے والے ڈرائیورز اور نو پارکنگ کی خلاف ورزی کالے شیشے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پریشر ہارن اور کمسن بغیر لائیسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف گرینڈ أپریشن کا سلسلہ جاری بھاری جرمانے عائد اس موقع پر گزشتہ روز ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان نے ایبٹ آبادکے معروف جرنلسٹ وقاص باکسر اور انکے ہمراہ نوجوان صحافی فواد وحید سے گفتگو کرتے ہوے کہاکہ عوامی شکایات پر ون ویلنگ کرنے والے منچلے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائےگا والدین بھی اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں انہیں موٹرسائيکل کی سواری کرنے سے منع کریں ٹریفک قوانین کی پاپندی کریں کم سن بچے والدینوں سے موٹرسائيکل لے أتے ہیں جن سے وہ اپنی موت اور دوسروں کی موت کو سرعام دعوت دیتے ہیں ہم انکے خلاف بھرپور کریک ڈائون کریں گے