ڈی۔ایس۔پی سرکل ہیڈ۔کواٹر بشیر خان نے مانسہرہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ اور سکیورٹی کاجائزہ 79

ڈی۔ایس۔پی سرکل ہیڈ۔کواٹر بشیر خان نے مانسہرہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ اور سکیورٹی کاجائزہ

ڈی۔ایس۔پی سرکل ہیڈ کواٹر بشیر خان نے مانسہرہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ اور سکیورٹی کاجائزہ

مانسہرہ (ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز بشیر خان کا ایس۔ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری کے ہمراہ مانسہرہ کھلا بازار، کشمیری بازار اوردیگر بازاروں کا دورہ۔ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی ہدایات پر ڈی۔ایس۔پی سرکل ہیڈ۔کواٹر بشیر خان نے مانسہرہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی کاجائزہ لیا۔
دورےکے دوران ڈی۔ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز بشیر خان نے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی عاصم بخاری کو ہدایات جاری کی کہ 15رمضان المبارک کے بعد مانسہرہ شہر کے تمام بازاروں میں عورتوں کا رش زیادہ ہوتا ہے اس لئیے پولیس سکیورٹی اور گشت کے نظام کومزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عورتوں کی خریداری والی جگہوں پر لیڈیز پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جاۓ تاکہ خریداری کے لئیے آنے والی عورتیں بلاخوف خطر خریداری کرسکیں۔۔اور چور اچکوں سے محفوظ رہے سکیں۔
دورےکےدوران ڈی۔ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز بشیر خان نے بازار میں تاجروں سے بھی ملاقات کی اورپولیس سکیورٹی کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا۔جس پر تاجر برادری نےڈی۔پی۔اومانسہرہ کی طرف سے فراہم کردہ پولیس سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں