ممتاز سیاسی و سماجی رہنما کیپٹن عاصم ملک کی قونصل جنرل آف پاکستان احمدامجد علی سے ملاقات
دبئی(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما کیپٹن عاصم ملک نے گزشتہ روز دبئی میں قونصل جنرل آف پاکستان احمدامجد علی سے ملاقات کی ون ٹو ون ہونے والی ملاقات میں کیپٹن عاصم ملک نے احمد امجد علی کو اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بریفنگ دی کیپٹن عاصم ملک نے اس موقع پر مڈل ایسٹ کے پاکستانیوں کے مسائل خصوصا ویزہ مدت میں توسیع ،مڈل ایسٹ کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی پاکستانی بچوں کے لئے دستیاب تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے انتظامات اور صحت کے سہولیات سمیت دیگر کئی اہم مسائل کے بارے میں قونصل جنرل آف پاکستان کو آگاہ کیا کیپٹن عاصم ملک کی ان گزارشات پر قونصل جنرل آف پاکستان نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور ان کی پاکستانیوں کے مسائل میں گہری دلچسپی کو سراہا احمد امجد علی نے کیپٹن عاصم ملک کو یقین دلایا کہ مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کا ازالہ کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور پاکستانیوں کو ان کے مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے اس سلسلے میں امید ہے کہ کیپٹن عاصم ملک گاہے بگاہے ان مسائل کے حل میں ہمارا ساتھ دیں گے ۔