ایکسائز اینٹیلیجنس ای آئی بی 4 کی ایک ہفتے اندر اندر تیسری اور ایک بڑی کامیاب کاروائی 129

ایکسائز اینٹیلیجنس ای آئی بی 4 کی ایک ہفتے اندر اندر تیسری اور ایک بڑی کامیاب کاروائی

ایکسائز اینٹیلیجنس ای آئی بی 4 کی ایک ہفتے اندر اندر تیسری اور ایک بڑی کامیاب کاروائی

ایکسائز اینٹیلیجنس ای آئی بی 4 کی ایک ہفتے اندر اندر تیسری اور ایک بڑی کامیاب کاروائی، 27000 گرام ہیروئن اور 8000 گرام چرس برامد، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم میں تمام ایکسائز موبائل سکواڈ ہر وقت الرٹ ہیں ،
اسی سلسلے میں سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس کے سربراہی میں EIB-4 کے انچارج محمد ریاض اور ایڈیشنل انچارج ضیا انور نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر صوابی انٹرچینج کے قریب موٹرکار گاڑی جس پر اسلام آباد نمبر کی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، سے 27000 گرام ہیروئن اور8000 گرام چرس برآمد کی ، ملزم بنام جمروز خان ولد خیراز گل سکنہ تہکال بالا ڈاکخانہ پشاور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلیے منشیات قانون کی دفعہ 9cCNSA کے تحت تھانہ چھوٹا لاہور صوابی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے منشیات روک تھام مہم میں سید نوید جمال اور متعلقہ عملے کی حالیہ بڑی کاروائی کو صراہا ، اور تمام ایکسائز موبائل سکواڈز کو منشیات کی روک تھام کے کیلئے مزید الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیئے ،
اس موقع پر سید نوید جمال انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو نے کہا کہ منشیات کے روک تھام کیلئے سیکریٹری ایکسائز سید ظفر علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل سید فیاض علی شاہ پر عزم ہیں اور منشیات کے خلاف مہم میں ان کا ہر وقت مکمل تعاون اور گائیڈ لائن حاصل ہے ۔ محمد ریاض انچارج EIB-4 کا ایک ہفتے میں تیسری کامیاب کاروائی بارے کہنا تھا کہ مسلسل کامیاب کاروائیوں کی وجہ افسران بالا کی جانب سے اعتماد ، گائیڈ لائن اور مکمل تعاون ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں