آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان کا سی پیک منصوبے کا دورہ
ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے) آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان کا سی پیک منصوبے کا دورہ ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے آج پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قراقرم ہائی و ے فیز2 (ایکسپریس ہا ئی وے) کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔اور وہاں پر ہو نے و الےکام کی رفتا ر اور ان کو پولیس کی طرف سے فر اہم کردہ سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل اور ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان بھی اس موقع پر آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پی مختلف مقامات پرسیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملے اور ان سے انکی ڈیوٹی اور دیگر پیشہ ورانہ اْمور سے متعلق دریافت کیا۔ آئی جی پی نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں اپنے اہم فرائض قوم کی وابستہ توقعات کے مطابق اداکرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں آئی جی پی نے سی پیک بیدادی کیمپ (مانسہرہ)کا بھی دورہ کیا۔ جہاں وہ علاقے میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی انجنئیرزسے ملے۔کیمپ پہنچنے پر سپیشل سیکورٹی ڈویڑن کے بریگیڈیر فواد اور کرنل شاہد نے انکا پْرتپاک استقبال کیا. بعد میں پولیس سربراہ کو جاری پراجیکٹس کے بارے مفصل بریفنگ بھی دی گئی۔ آئی جی پی کو بتایا گیاکہ یہاں پر مختلف پراجیکٹس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سیکورٹی پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔ بریفنگ کے اختتام پر ارمی افسران اور چائینز انجنئیرز کے چیف کی جانب سے آئی جی پی اور ڈی آئی جی ہزارہ کو شیلڈز پیش کی گئیں