Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

رمضان المبارک کا مہینہ صبر و تحمل کا مہینہ ہے۔صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان

رمضان المبارک کا مہینہ صبر و تحمل کا مہینہ ہے۔صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان

رمضان المبارک کا مہینہ صبر و تحمل کا مہینہ ہے۔صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان

رمضان المبارک کا مہینہ صبر و تحمل کا مہینہ ہے۔صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان

جرمن(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے رمضان کے آخری عشرہ میں قرآن مجید جیسی عظیم و مقدس کتاب کا نزول فرمایا اور اسی عشرہ کی طاق راتوں میں عزت والی رات رکھی جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے زیادہ بہتر اور افضل ہے اس مبارک رات کو جبرائیل علیہ السلام اور فرشتے اللہ رب العالمین کے حکم سے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور فیصلے کرتے ہے اور یہ سلسلہ طلوع فجر تک جاری رہتا ہے اس مبارک رات میں اخلاص نیت کے ساتھ عبادت انجام دینے والوں کے سابقہ تمام صغیرہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اور اسی مقدس گھڑی اور رات کی تلاش کیلئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کا اہتمام کرتے تھے ہم نے رمضان المبارک میں اب تک جو کچھ بھی جتنا بھی کیا اب بقیہ ایام میں اپنی اصلاح کی مزید فکر کریں اور باقی بچے ہوئے ایام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے رمضان کے بابرکت مہینہ کے موقع پر گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے اندر جو خوف وہراس اور بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم نے اب تک اللہ رب العالمین پر مکمل اعتماد اور بھروسہ نہیں اور نہ ہی اپنے آپ کو اللہ تعالی کے حوالے ہی کیا ہمیں صرف اللہ تعالی سے ڈرنا چاہئے اور اس کی رحمت کی امید رکھنی چاہیے اور اس کے ہر فیصلے پر راضی برضا رہنا چایئے اللہ تعالی ہم سب کی صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف عطا فرمائے اور ہمیں دین کے راستے پر صحیح طریقے سے چلنے کی توفیق اور استقامت عطا فرمائے۔آمین

Exit mobile version