89

ایس ایچ او تھانہ لساں نواب سردار انور کی زیر صدارت لیژان کمیٹی کا اجلاس

ایس ایچ او تھانہ لساں نواب سردار انور کی زیر صدارت لیژان کمیٹی کا اجلاس

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر): ایس ایچ او تھانہ لساں نواب سردار انور کی زیر صدارت لیژان کمیٹی کا اجلاس۔ صدر و ممبران انجمن تاجران، صحافی برادری اور معزز شہریوں کی شرکت۔ سردار انور نے پولیس کی جانب سے علاقہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کے موقع پر ھوائی فائرنگ سے سختی سے پرہیز کریں کیونکہ یہ عمل خاموش قاتل ھے۔ اسکے علاؤہ پولیس افسران نے واضع کیا کہ

آئندہ کسی بھی نوعمر بچے کے بلالائسنس بائیک چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس موقع پر شہریوں نے پولیس کی توجہ لساں بازار میں ٹریفک جام اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے باہر اوباش نوجوانوں کے
مٹر گشت کی جانب دلائی جس پر پولیس افسران نے کاروائی کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر تمام حاضرین نے علاقہ میں امن اور پولیس فورس کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں