Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی پولیس ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد میں ماہ اپریل کے کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

ضلعی پولیس ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد میں ماہ اپریل کے کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

ضلعی پولیس ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد میں ماہ اپریل کے کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے) ڈی پی او عباس مجید خان مروت کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کی ماہانہ کرائم میٹنگ،ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی زیر صدارت گزشتہ روز ضلعی پولیس ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد میں ماہ اپریل کے کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ضلعی پولیس سربراہ کی زیر صدارت میٹنگ میں ایس پی انوسٹیگیشن عزیز خان آفریدی، ایس پی ہیڈکوارٹر زایبٹ آباد قمر حیات خان،

ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس محمد اشتیاق، جملہ ایس ڈی پی اوز، ضلع ایبٹ آباد کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران، ڈی ایس پی انوسٹیگیشن، پولیس لائن اور دفاتر کے جملہ شعبہ جات کے انچارج صاحبان اور ضلع ایبٹ آباد میں زیر تربیت ASPs نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے دوران آئی جی پی خیبرپختونخواہ کے کامیاب انعقاد پر تمام متعلقہ انتظامی افسران اور سٹاف کو مبارک باد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پرضلع بھر کے پولیس افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دی جبکہ آمدہ عید الفطر کے حوالے سے شہروں، بازاروں اور ٹریفک کے حوالے سے سکیورٹی اور پارکنگ کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات دی

جبکہ بازاروں میں لیڈیز پولیس اور نفری کی تعداد میں اضافے کے احکامات جاری کیے شہر کے داخلے خاری راستوں، ناکہ بندی پوائنٹس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دی آمدہ جمعتہ الوداع، عید الفطر کے اجتماعات پر سکیورٹی انتظامات کو فل پروف بنانے کہ ہدایات کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹ اور بی ڈی ایس سکواڈ سے بھرپور سرچنگ کی ہدایات کی جبکہ چاند رات اور عید کے مو قع پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ،

بغیر سلائنسر کے موٹر سائیکلوں اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کاروائی اور سوشل، پرنٹ میڈیا بینرز کے ذریعے عوام میں آگاہی کے حوالے ضروری اقدامات کرنے اور مساجد میں جمعتہ المبارک کے خطبے کے دوران امام صاحبا ن کو ان افعال کے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایات دی عید کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ عید کے دوران اپنے آبائی گھروں کو روانگی سے قبل لوگوں کو گھروں کی سکیورٹی کا معقول انتظام کرنے اور چوکیدار کا بندوبست کرنے کے حوالے سے

پابند کرنے کی ہدایات دیں ضلعی پولیس سربراہ نے ضلع بھرکے پولیس افسران کو عید کے دوران ہوٹل سراہوں، کرایہ کے مکانات اور افغانیوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھنے اور ہوٹل سراہوں کے رجسٹرڈ متعلقہ ایس ایچ او کو چیک کرنے کی ہدایات دی جبکہ اپنے سرکل کے بڑے ہوٹل سرائے متعلقہ ڈی ایس پیز صاحبان کو بذات خود چیک کرنے کی ہدایات دی جبکہ ہوٹل پارکنگ اور دیگر پرائیویٹ پارکنگ مالکان کو عید کے موقع پر خصوصی اقدامات کرنے کے حوالے سے ایڈوائیزری نوٹ جاری

کرنے کی ہدایات دی جبکہ سرکل ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں کارلفٹروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات کی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے منشیات فروشوں خصوصی طور پر آئس کے ڈیلروں اور استعمال کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کرنے اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے انسدادی کاروائی کے

حوالے سے تمام ایس ایچ اوز کو وقت پر کاروائی عمل میں لانے کی تلقین کرتے ہوئے بڑے حادثا ت کی روک تھام کے سلسلے میں ان کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات دیں میٹنگ کے آخر میں ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے ملک بھر سے عید کے موقع پر سیاحت کے لیے آنے والے لوگوں کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کرنے اور ہر ممکن امداد کی ہدایات دی جبکہ ان کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کے احکامات جاری کیے۔
ضلع ایبٹ آباد کی ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ضلع پولیس نے 154کلو گرام چرس، 01کلو گرام ہیروئن اور 939بوتل شراب کی برآمد کی گئی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 03کلاشنکوف، 08رائیفلیں، 65 بندوقیں، 61پستول اور 1430کارتوس مختلف بور کے برآمد کیے گئے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 21مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Exit mobile version