91

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل کا تھانہ سرائے صالح ضلع ہریپور کا اچانک دورہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل کا تھانہ سرائے صالح ضلع ہریپور کا اچانک دورہ

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی خان بابا خیل کا تھانہ سرائے صالح ضلع ہریپور کا اچانک دورہ کیا، ڈی آئی جی ہزارہ نے دورہ کے دوران تھانہ کے ایف آئی آر رجسٹر اور دیگر اہم ریکارڈ ، ایس ایچ او دفتر ، محرر دفتر ،مال خانہ، شعبہ تفتیش کے دفاترڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے سرکل ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سرکل واز سطح پر علاقہ کے علماء ، عمائدین سیاسی و سماجی شخصیات سے بہتر روابط رکھے جائے اور ان کے تعاون سے علاقہ میں جرائم کی شرح میں کمی لائی جاسکے ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے حسیب قتل کیس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او ،سرکل ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا

کہ آواراں گردی کرنے والے نوجوانوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور آواراں نوجوانوں کو گرفتار کرکے تھانہ لاکر انکے والدین کو تھانہ بلا کر سخت وارننگ دی جائے تاکہ معصوم بچوں کیساتھ جنسی زیادتی و قتل کے واقعات میں کمی لاء جاسکے ، اس کیساتھ انہوں نے یہ بھی ہدایات دی کہ کسی بھی نوجوان پر کسی قسم کا کوئی جھوٹا پرچہ نہ دیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ

ایسے واقعات کو روکنے کیلئے نماز جمعہ میں علماء کرام کے زریعے لوگوں تک پیغامات پہنچائے جائے ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹی میں تشکیل دے کر چھاپہ زنیاں کی جائے ۔ ہذا تھانہ میں آئے ہوئے سائلین سے پولیس کا رویہ بہت نرم اور خوش اخلاق ہونا چائیے شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ رمضان کے آخری ایام اور عید کے موقع پر فل پروف سیکیورٹی انتظامات کیئے جائے تاکہ چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کی جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں