کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی جوس شاپس سمیت ٹک شاپس کیخلاف کارروائی
پشاور (رپورٹ:وقاص باکسر)کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی باچا خان چوک سمیت ورسک روڈ (کینٹ حدود) میں واقع جوس شاپس،ٹک شاپس سمیت فاسٹ فوڈز و دیگر دوکانوں میں فوڈ پنچ ریسٹورنٹ ،تاکورامہ ریسٹورنٹ سمیت مختلف دوکانوں میں صفائی صورتحال،زائد المیعاد آشیاء،لائسنس سمیت ٹک شاپس میں
مشروبات کے صارف نرخ چیک کئے۔ کارروائی کے دوران مضر صحت کیمیکل سے جوس تیار کرنے،غیر معیاری پاوڈر دودھ اور جوس کے لئے خراب فروٹس استعمال کرنے پر جوس کے 3 دوکانوں کو سیل کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ دودھ سمیت کیمیکل و خراب فروٹس کو موقع پر تلف کردیا گیا۔ٹک شاپس میں پنجاب سے
درامد ہوکر فروخت ہونیوالے ایور بیسٹ قلفی کے نمونے لے لئے جو کہ لائیو سٹاک لیبارٹری بھجوائے جائینگے جس کے رپورٹ انے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ ٹک شاپس مالکان کو ہدایات جاری کئے کہ
مشروبات کو صارف نرخ کے مطابق ہی فروخت کریں تاکہ لوگوں کو بہتر سروسز دستیاب ہو مقررہ صارف نرخ سے تجاوز کے شکایات ملنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ
مس وزیر رمضان المبارک کے مہینے میں فاسٹ فوڈز و جوس شاپس کا دورہ کریں گی عوام الناس کو صاف اور شفاف اشیاء کی دستیابی اولین ترجیح ہے ناقص اور غیر معیاری اشیاء بیچنے پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔