Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پٹرول پمپس مالکان صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

پٹرول پمپس مالکان صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

پٹرول پمپس مالکان صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

قصور(مقصود انجم کمبوہ)پٹرول پمپس مالکان صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ، ناقص تیل کی فراہمی اور پیمانے میں کمی بیشی کرکے روزانہ لاکھوں کا لاکھوں کمانے لگے جبکہ مبینہ طور پر محکمہ لیبر اورضلعی انتظامیہ کی مبینہ خاموشی سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

شہر اور مضافات میں کم وبیش تمام پیٹرول پمپس مالکان محکمہ لیبر اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے تیل فراہم کرنے والی مشینوں میں ٹیمپرنگ کرکے صارفین کو کم تیل ڈال کرپورے پیسے وصول کرنے لگے

جبکہ زیادہ تر صارفین نے ومقف اختیار کیا ہے کہ زیادہ منافع کی خاطر شہر کے پیٹرول پمپ مالکان ناقص تیل منگواتے ہیں جس سے نہ صرف گاڑیوں کے انجن کا نقصان ہوتا ہے بلکہ صارفین کی جیبوں پر بھی اثر ہوتا ہے اس کا ایک نمونہ مین شاہراہ اور چوک نورمحل سینما پر موجود پی ایس او کے پٹرول کا عملہ لوگوں کے لیے سر درد بن گیا لوگوںکی آنکھوں میں ڈھول جھونک کرلوٹنے کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے محمد جاوید، طارق علی،آصف،جواد،سہیل،عثمان،حیدرعلی۔فیصل،وقار،قاسم،ظہیر، سلامت،چاندرضا،محسن،نوید،جمیل،وسیم،غفوراور دیگر شہریو ںنے بتایا کہ یہ پٹرول پمپ ماضی میںبھی اسی وجہ سے بدنام ہے جس کی وجہ یہاں پر تعینات کیا جانے والا عملہ صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے

اور پچھلے ریکار تور دیئے ہیں پمپ عملہ اور لوگوں کے درمیان جھگڑا معمول بن گیا ہے مگر ضلعی انتظامیہ کی بے حسی پر بہت سے سوالات پیدا کر دیئے ہیں کسی وقت بھی ناخوش گوارواقع پیش آسکتا ہے اس کے علاوہ کمپنی کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے قصور کے سیاسی و سماجی حلقوں نے آئل کمپنی اورحکومتی اعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہےاس سلسلہ میں جب پیٹرول پمپس مالکان کا موقف لےا تو انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔

Exit mobile version