88

عشرہ صفائی مہم واسا کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام

عشرہ صفائی مہم واسا کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)عشرۂ صفائی مہم کے تحت واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسزکمپنی ایبٹ آباد(واسا) نے عوامی شعور و آگاہی کے لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے دفتر سے پریس کلب تک واک کی صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کردہ عشرۂ صفائی مہم کے تحت واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسزکمپنی ایبٹ آباد(واسا) نے عوامی شعور و آگاہی کے لئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے دفتر سے پریس کلب تک واک کی۔ واک کے دوران شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر صفائی کی اہمیت کے حوالے سے پیغاما ت درج تھے۔

آگاہی واک میں تحصیل ناظم ایبٹ آباداسحاق زکریا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر نور قاسم خان، اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف، تحصیل میونسپل آفیسردانش اقبال، چیف فنانس آفیسر واسا عامر زکی، ڈپٹی منیجر سولڈ ویسٹ منجمنٹ انجینئر جاوید عباسی، ڈپٹی منیجر واٹر سپلائی انجینئر نعمان قبول، ڈپٹی منیجر پروجیکٹ انجینئر ذیشان پرویز، تاجر برادری، وکلاء، سول سوسائٹی اور صحافیوں سمیت واسا کے دیگر افسران اور عملے نے شرکت کی۔اس موقع پر تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق زکریا کا کہنا تھا

کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی ایبٹ آباد(واسا) شہر کی صفائی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے لیکن شہر کی سو فی صد صفائی اور خوبصورتی کے لئے شہریوں کا ادارے کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور و آگاہی کے لئے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد(واسا) کی کوششوں کو سراہا۔ آگاہی واک کے اختتام پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا انجینئر نور قاسم خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ شہری واسا کے عملے کے ساتھ تعاون کرکے عشرۂ صفائی مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ واسا کوڑا کرکٹ اٹھا نے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی آگاہی کے لئے مہم چلا رہاہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

سی ای او واسا کا کہنا تھا کہ عشرۂ صفائی کے دوران شہر سے بھر سے کچرا اٹھا یا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب آگاہی مہم کے دوران صفائی کی اہمیت کے حوالے سے سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلوں اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں