دبنگ آفیسر کی دبنگ کاروائی جعلی چائے کی پتی بنانے والے کارخانے پر چھاپہ 81

دبنگ آفیسر کی دبنگ کاروائی جعلی چائے کی پتی بنانے والے کارخانے پر چھاپہ

دبنگ آفیسر کی دبنگ کاروائی جعلی چائے کی پتی بنانے والے کارخانے پر چھاپہ

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) دبنگ آفیسر کی دبنگ کاروائیاں جاری جعلی چائے کی پتی بنانے والے کارخانے پر چھاپہ پورا گینگ گرفتار منوں کے حساب سے جعلی چائے برآمد
لاری اڈہ پرانی سبزی منڈی مانسہرہ میں ایڈیشنل اے سی علی شیر خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان ہمراہ بہرمند خان اے ڈی انڈسٹری نے ایک اطلاع پر اچانک چھاپا مار کارروائی کرتے ھوئے جعلی چائے کی پتی بنانے والی جعلی فیکٹری پکڑ کر ہزاروں کلو گرام جعلی چائے برآمد کر کے ملزمان گرفتار کرلئے۔ لاری اڈہ میں عرصہ سے مزکورہ گینگ جعلی طور پر چائے کی پتی تیار کرکے ان پر مختلف برینڈز کے لیبل لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے ایڈیشنل اے سی علی شیر خان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر دس من چائے غیر معیاری رنگ۔ مشینری برآمد کرلے فیکڑی مالک شاہ خالد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے فیکٹری سے صدام چائے ۔زبردست چائے ۔قمر چائے۔زین ٹی اور دیگر غیر معیاری چائے اور ریپر برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے ایڈیشنل اے سی علی خان کے مطابق ملزمان ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی چائے اکھٹی کرکے اسے دوبارہ رنگ دیتے تھے اور نئے سرے سے پیک کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے ۔مانسہرہ میں اس وقت صدام چائے قمر چائے اور دیگر غیرمعیاری چائے کی پتی بڑی مقدار میں فروخت ہوتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ادھر عوامی حلقوں نے عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کو پکڑ کر سلاحوں کے پیچھے دھکیلنے پر ایڈیشنل اے سی اور دیگر افسر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں