90

ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی کی شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، عیدی اور تحائف تقسیم

ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی کی شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، عیدی اور تحائف تقسیم

قصور(رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ))ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عبدالغفارقیصرانی نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکو عید کے موقع پر تحائف تقسیم کیے،

اس موقع پر شہداء کی فیملی کیساتھ خطاب کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں شہداء کی فیملی کیلئے الگ سے ویلفیئر برانچ دن رات کام کررہی ہے جس کو خود سپروائز کرتا ہوں

انہوں نے کہامحکمہ پولیس عید الفطر کی خوشی کے موقع پر اپنے شہداء کو ہر صورت یاد رکھے گی کیونکہ زندہ قومیں اپنے وطن عزیز پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں