85

کھلونا نما اسلحہ کی پابندی عائد کرنے کے بعد پولیس نے مختلف مقامات سے کھلونے قبضہ میں لے لئے

کھلونا نما اسلحہ کی پابندی عائد کرنے کے بعد پولیس نے مختلف مقامات سے کھلونے قبضہ میں لے لئے

ایبٹ آباد ( رپورٹ:وقاص باکسر)شہر میں کھلونا نما اسلحہ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے بعد پولیس نے مختلف مقامات سے قبضہ میں لے لئے، اس حوالے سے شہریوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے

ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت نے تھانہ جات کے ایس ایچ او زکو ہدایات جاری کیں جس پر تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او نے جناح روڈ ،مین بازار،عید گاہ روڈ ،لنک روڈ سمیت گردونواح میں کھلونا نما اسلحہ کو قبضہ میں لے لیا گذشتہ سال عید الفطر کے موقعہ پر بھی

کھلونا نما اسلحہ کے چھرہ سے متعدد بچوں کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جبکہ چند کی آنکھوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا ماہ مبارک کے اختتام اور عید الفطر کے آمد کے موقعہ پر بازاروں میں درجنوں چھابہ فروشوں اور متعد د دکانداروں نے اصلی اسلحہ سے مشابہ کھلونا نما اسلحہ کی فروخت شروع کر رکھی ہے جو معاشرہ میں جہاں بچوں کی اخلاقی اقدار کو تباہ کررہا ہے وہیں اسکی وجہ سے

بچوں کے قیمتی اور احساس اعضاء کیلئے خطرہ سے کم نہیں ہے جس پہ عوام اور سنجیدہ حلقوں میں گہری تشویش پائی جارئی ہے ضلعی پولیس آفیسر نے ڈی آئی جی کے احکامات پر ضلع بھر میں کھلونا نما اسلحہ کو قبضہ میں لینے کی ہدایات دیں ہیں کینٹ پولیس نے متعد د دکانداروں اور چھابہ فروشوں سے کھلونا نما اسلحہ قبضہ میں لے کے فروخت کرنے سے ممانعت کی ہے جس پر عوام نے خراج تحسین پیش کیا ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں