ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) کا مین بازار ہری پور کا اچانک دورہ 101

ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) کا مین بازار ہری پور کا اچانک دورہ

ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) کا مین بازار ہری پور کا اچانک دورہ

ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے) عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع بھر میں پر امن اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جائیں گئے ۔ڈی پی او ہری پور*
ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (پی ایس پی) کا مین بازار ہری پور کا اچانک دورہ۔
ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ نے شب درمیانی مین بازار ہری پور کا اچانک دورہ کیا اسی دوران بازار میں تعینا سیکورٹی اہلکاروں سے ملے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا بعد ازاں بازار میں عوام کی سہولت کے لیے قائم رمضان سہولت کیمپ کا بھی دورہ کیا اور عوام کی طرف سے کی گئی شکایات اور تجاویز کا مطالعہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ہدایت کی کہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور رمضان کے بقیہ ایام میں بازار اور شہر بھر میں سکور ٹی مزید سخت کریں اور عوام کی سہولت کے تمام اقدامات عمل میں لائیں ۔
تاجر برادری کے عہدے داران اور ممبران نے ڈی پی او ہری پور کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی انتطامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں