96

عوام نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

عوام نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أبادمحکمہ واسا ناکام شہربھرمیں صفائی ستھرائی کا فقدان کنج روڈ فوارہ چوک گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل شہریوں کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا واسااہلکارتنخواہیں لینے کے باوجود بھتہ لے کر صفائی کرنے لگے بدبواور تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں

عوامی وسماجی حلقوں نے فوری طورپر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا اس ضمن میں گزشتہ روزپاکستان ریفریجریشن اینڈریوائنڈنگ ورکس کے اشفاق خان شہزادگل ساجدجان اوردیگرنے روزنامہ شمال کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسر سے گفتگو کرتے ہوئ کہا کہ کنج روڈ پر محکمہ واسا کی غفلت کے باعث گندگی کے ڈھیر لگ گئ ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

بدبوسے شہریوں کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے بارش کی صورت میں سارا گند سڑک پر أجاتا ہے جس سے پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے جبکہ واسااہلکار صفائی کرنےکی زحمت نہیں کرتے عوام نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں