77

کسی کے ساتھ بھی بداخلاقی قطعا قابل قبول نہیں ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان

کسی کے ساتھ بھی بداخلاقی قطعا قابل قبول نہیں ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ کی خوبصورت سرزمین پر سیاح حضرات کو خوش آمدید کہتے ہیں(ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خانعیدالفطر کے دوران سیاح حضرات کو پرقسم کی پریشانی سے بچانے کے لئیے مانسہرہ پولیس نےفول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔اس مقصد کے لئیے ضلع مانسہرہ کو 10سیکٹرز اور 33سب سیکٹرز میں تقسیم کر دیاگیا ہے۔

پولیس افسران اور جوانوں کی تمام ترچھٹیاں منسوخ کر دی گئ ہیں اور بازاروں میں پولیس اہلکاروں سمیت لیڈیز پولیس اور اضافی نفری تعینات کر دی گئ ہے۔
ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کا کہنا ہے کہ چاند رات پر ہوائ فائرنگ ، بازاروں میں آتش بازی مواد، پٹاخوں اور کھلونا نما بندوقوں پر مکمل پابندی عائید کر دی گئ ہے۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئیے ٹریفک سٹاف کے 107افسران اور جوان عید الفطر کے دنوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
علاوہ ازیں عیدالفطر کےدنوں میں مانسہرہ پولیس کے 700افسران و جوان 2شفٹوں میں دن رات ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ ضلع مانسہرہ میں پولیس ایکٹ کے تحت اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائید کر دی گئ ہے۔جبکہ چاند رات کو ہوائ فائرنگ کی روک تھام کے لئیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
مانسہرہ کے شہریوں سے گزارش ہے کہ کوئ بھی غیر قانونی سرگرمی نظر آنے کی صورت میں مانسہرہ پولیس کنٹرول روم نمبر 0997.920110پر فوری اطلاع دے کر زمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں۔
پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے دوران عوام خاص کرسیاح حضرات کے ساتھ انتہائ خوش اسلوبی سےپیش آیاجاۓ۔کسی کے ساتھ بھی بداخلاقی قطعا قابل قبول نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں