ہمتِ مرداں ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران کے اعزاز میں حاجی وسیم سعید نے افطار ڈنر کا اہتمام
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ہمتِ مرداں ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران کے اعزاز میں حاجی وسیم سعید نے ہمتِ مرداں کی ٹیم کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا.جس میں ہمتِ مرداں کے صدر شعیب اختر، نائب صدر ابتسام شاہ، جنرل سیکرٹری سلطان حمزہ، پشاور ریجنل ہیڈ گل محمد خان سمیت تمام ممبران نے شرکت کی اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا کہ کن طریقوں سے انسانیت کی بہتر طریقے سے خدمت کی جا سکتی ہے.
ہمتِ مرداں ٹیم کے ممبران وسیم سعید بھائی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سوال اور تنقید کی بجائے حوصلہ افزائی کی اور ہماری ہمت بنے اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی ہماری ہمت بندھتی ہے اور مزید اچھے طریقے سے کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے. ہمتِ مرداں ایسے لوگوں کا اپنی ٹیم میں ہمیشہ خیر مقدم کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی.