95

ضلع مانسہرہ میں ٹورسٹ فورس کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا

ضلع مانسہرہ میں ٹورسٹ فورس کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ضلع مانسہرہ کی خوبصورت وادیوں کی سیر کرنے آنے والے سیاح حضرات کی آسانی اور انکو ہر وقت بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئیے ضلع مانسہرہ میں ٹورسٹ فورس کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
ٹورسٹ پولیس فورس 80جوانوں پر مشتمل ہوگئ جو کہ ضلع مانسہرہ کے مختلف تفریحی مقامات پر سیاح حضرات کو ہر قسم کی گائیڈ لائن اور مدد کے لئیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔
اس کے علاوہ سیاح حضرات کو کسی بھی پریشانی سے بچانے اور بروقت مدد کرنے کے لئیے 4سہولیاتی مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔جس کے ذریعے سیاح حضرات سفر کرنے اور راستے کے متعلق مفید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔۔
سیاح حضرات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ضلع مانسہرہ کے داخلی راستہ ٹول پلازہ پر ٹورسٹ استقبالیہ پر مانسہرہ پولیس کے عملہ سے سفر کےمتعلق ضروری ہدایات لینے کے بعدآگے کا سفر شروع کریں۔۔
اسکے علاوہ ٹورسٹ حضرات کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئیے مانسہرہ پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے۔۔جس کےمطابق ٹریفک پولیس کے 107اہلکار مختلف مقامات پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اور مانسہرہ پولیس کے 700افسران و جوان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
سیاح حضرات کو کسی بھی انفارمیشن کی ضرورت ہوتو وہ مانسہرہ پولیس ٹورسٹ استقبالیہ کے فون نمبر 0997.440115پر کال کرکے سفر کے متعلق مفید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں