ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سعید یدون کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں لیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ
ایبٹ أباد(وقاص باکسر سے) ڈی ایس پی سرکل خانپور امجد حسین کی ہمراہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سعید یدون کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں لیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ
دوران میٹنگ ڈی ایس پی خانپور نے لیزان کمیٹی کے اراکین کو ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہ کیا
, سود خوری، ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی ودیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں ،مشکوک افراد کی سرگرمیوں پرنگاہ، اپنے علاقہ میں آنے والے نئے کرایہ داران کی تھانہ کو اطلاع بھی دیں اور ان پر نظر بھی رکھیں، لاوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال کی روک تھام اور خانگی تنازعات کا حل لیزان کمیٹی کے ممبران کے فرائض میں شامل ہے منتخب نمائندے عوام اور اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور معاشرے میں ان کا اہم رول ہے لیزان کمیٹیوں کے قیام کا مقصد پولیس اور عوامی نمائندوں کے باہمی تعاون سے مسائل کا خاتمہ کرنا ہے۔ میٹنگ کے اختتام پر لیزان کمیٹی کے ممبران نے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔