پی کے 104کے نامزد امیدوار حاجی طاہر اکبر کے لیے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام
ضلع مہمند(رپورٹ:افضل صافی)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع مہمند کے صدر حاجی زرخان صافی نے اپنے رہائش گاہ پر پی کے 104کے نامزد امیدوار حاجی طاہر اکبر کے لیے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں سینکڑوں مسلم لیگی ارکان نے شرکت کی۔ تقریب سے حاجی زرخان صافی کے علاوہ حاجی طاہر اکبر اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مسلم لیگ ن کے ورکروں نے آنے والے صوبائی ایلکشن میں طاہر اکبر کو یقین دہانی کرائی اور بھر پور تعاون کا یقین دہانی کی۔