ایبٹ أباد پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی ویلج کونسل ون یونین کونسل بالڈھیری میں تنظیم سازی مکمل
ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی ویلج کونسل ون یونین کونسل بالڈھیری میں تنظیم سازی مکمل ریٹاٸرڈ حوالدار محمد افسر خان صدر جنرل سیکٹری محمد شوکت ناٸب صدر حاکم خان جبکہ جنرل سیکٹری عابد حسین سیکٹری اطلاعات راشد محمود سیکٹری تعلقات عامہ شمس القمر منتخب پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کارکنان سے مل جل کر کام کرنے کا عزم نومنتخب عہدیداروں کی صوبائی صدر سلیم شاہ اور ضلعی صدر علی افضل خان ایڈوکیٹ سے ملاقات اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر علی افضل خان ایڈوکیٹ کی زیر صدرات مرکزی سیکٹریٹ کالا پل میں اہم اجلاس منعقد ہوا
جسمیں ضلع وتحصیل کے عہدیداروں سمیت کارکنان نے بھرپور شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ صوبائی صدر سید سلیم شاہ اور ضلعی صدر علی افضل خان نے کہا کہ ضلع میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو نے ہر علاقے کی یونین کونسلز میں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور مزید بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور تحصیل وضلع کی ہر یونین کونسلز میں سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے پیپلز پارٹی شہید بھٹو ہی غریب عوام کے مساٸل حل کرے گی کسی بھی سیاسی پارٹی کا مشکل وقت الیکشن کا ہوتا ہے جسمیں تمام کارکنان اور عہدیداران پارٹی سے وفا نبھانے میں پیش پیش ہوتے ہیں ہم سب نے مل جل کر اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہو گا أخر میں صوباٸی صدر سید سلیم شاہ اور ضلعی صدر علی افضل خان ایڈوکیٹ نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور ہر سطح پر ساتھ دینے کا اعلان کیا۔