خاکی ظالم باپ نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو قتل کر دیا قتل کو طبعی موت کا رنگ دینے کی کوشش 121

خاکی ظالم باپ نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو قتل کر دیا قتل کو طبعی موت کا رنگ دینے کی کوشش

خاکی ظالم باپ نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو قتل کر دیا قتل کو طبعی موت کا رنگ دینے کی کوشش

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) خاکی ظالم باپ نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو قتل کر دیا قتل کو طبعی موت کا رنگ دینے کی کوشش بچی کی والدہ نے ناکام بنا دی تفصیل کے مطابق نزاکت شاہ ولد صادق شاہ نامی شخص جو کہ جرید کا رہائشی ہے آجکل خاکی میں رہتا ہے نے عید کے دوسرے دن خاکی میں اپنی معصوم پھول جیسی بیٹی نورصباء کو جان سے مار دیا اور قتل کے بعد سنگدل ظالم باپ رات کو بارہ بجے نیٹ پہ بچی کی نعش کے ساتھ سیلفی بنا کر تصویریں لگاتا رہا مقامی لوگوں اور بچی کی والدہ کی مداخلت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نزاکت شاہ کو گرفتار کر لیا جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد بچی نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا اہلیان محلہ کے مطابق ملزم شروع سے ہی مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں لڑائی جھگڑوں میں ملوث رہتا تھا جبکہ 4 ماہ پہلے ہی اپنی بیوی کو طلاق دے چکا تھا معصوم بچی کے قتل کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی بچی کے ورثاء اور اہل محلہ نے ملزم کو مارپیٹ کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا


اس بچی کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور اس ظلم کے خلاف ہر شخص کو آواز اٹھانی چائیے انسانیت کے نام پر دھبہ بننے والے ظالم شخص کو سزائے موت دی جائے تاکہ آئیندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے

Image may contain: 2 people, indoor

Image may contain: 1 person

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں