ایم پی اے خیبر پختونخواہ اسمبلی مومنہ باسط کا ٹیورسٹ فیسیلیٹشن سنٹر کا وزٹ
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ایم پی اے خیبر پختونخواہ اسمبلی مومنہ باسط کا ٹیورسٹ فیسیلیٹشن سنٹر کا وزٹ عید کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران اور نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبر خیبر پختونخواہ اسمبلی مومنہ باسط نے ایبٹ آباد پولیس کے جوانوں کو عید الفطر کے موقع پر بہترین فرائض سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹیورسٹ فسلیٹیشن سنٹر نتھیاگلی کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے ایم پی اے مومنہ باسط کا استقبال کیا جبکہ ایس پی ہیڈکوارٹرز قمر حیات خان، ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس محمد اشتیاق، ڈی ایس پی گلیات جاوید خان، ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن شہزادی نوشاد گیلانی اور اعظم علی شاہ کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور گلیات کے تاجر برادری کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے ایم پی اے مومنہ باسط کو ٹیورسٹ پولیس اور ٹریفک وارڈ ن پولیس کی عید الفطر کے دوران سیاحوں کو بہترین سہولیات، امداد اور رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایم پی اے مومنہ باسط نے ٹیورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر، پولیس ایمبولینس سروس، میس موبائل اور ٹریفک وارڈن کی ورکشاپ موبائل کا جائزہ لیا اور سیاحوں کو فراہم کی جانی والی سہولیات پر اعتماد کا اظہار کیا اس دوران ایم پی اے مومنہ باسط ایبٹ آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کے ہمراہ نتھیاگلی بازار میں خصوصی واک میں شرکت کی اور سیاحوں سے خصوصی بات چیت بھی کی جبکہ سیاحوں سے پولیس کے متعلق سوالات بھی کیے جبکہ ٹیورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کے دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے اپنے خطاب کے دوران ایم پی اے مومنہ باسط کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ٹیورسٹ پولیس کا مقصد سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے ٹیورسٹ پولیس باقی پولیس سے ہٹ کے ہے جوانوں کو مکمل تربیت دی گئی ہے تاکہ سیاح ٹیورسٹ پولیس سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں جبکہ اہم پی اے مومنہ باسط نے اس موقع پر خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے نتھیاگلی کا تفصیلی دورہ کیا ہے لوگوں سے ملاقاتیں کی ہے عوام نے کے پی پولیس کے اس اقدام کو کافی سراہا ہے میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں کے پی پولیس کے افسرا ن اور کے پی گورنمنٹ کو اور ایبٹ آباد پولیس کو خصوصی طور پر جنہوں نے عید الفطر کے موقع پر ٹریفک کے حوالے سے اور آنے والے سیاحوں کو اپنی عید کی چھٹیاں قربان کر کے ہر ممکن طریقے سے سہولیات پہنچائی اور رہنمائی فراہم کی تقریب کے آخر میں ایم پی اے مومنہ باسط نے ایبٹ آباد پولیس کے افسران کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے جبکہ جوانوں کو بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔