Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مومند قبائلی علاقہ جماعت اسلامی مومند کو بڑا دھچکا

ضلع مومند قبائلی علاقہ جماعت اسلامی مومند کو بڑا دھچکا

ضلع مومند قبائلی علاقہ جماعت اسلامی مومند کو بڑا دھچکا

ضلع مومند قبائلی علاقہ جماعت اسلامی مومند کو بڑا دھچکا

ضلع مومند (رپورٹ:افضل صافی)ضلع مومند قبائلی علاقہ جماعت اسلامی مومند کو بڑا دھچکا نائب امیر ضلع مومند مولانا مسیـــح اللہ امیر تحصیل صافی جمعہ خان صافی جنرل سیکرٹری تحصیل حلیمزی ارشد خان تحصیل صافی جے آئی یوتھ ملک خانوادہ الخدمت مومند کے نائب امیر ارشد خان مومند جماعت اسلامی کے ارکان طارق خان اسلام شاہ اختر منیر اور دیگر نے مومند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجتماعی طور پر جماعت اسلامی مستعفی ہونے کا اعلان کیا



مولانا مسیح اللہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ بتیس سال سے وابستہ رہا ہوں انتہائی دکھ درد اور کافی سوچ و بچار کے بعد ہم استعفیٰ کا فیصلہ کررہےہیں ہم تو سمجھ رہے تھے کہ یہ ایک اسلامی اور جمہوری تحریک ہے مگر اب یہ تحریک ملک ازم میں تبدیل ہوچکی ہےمخصوص ٹولہ عرصہ دراز سے قابض ہےجماعت کے دستور اور شوریٰ کے فیصلوں کو مقصداً عمداً نظر انداز کیا جارہا ہے شخصی امریت اور مطلق العنانیت کو فروغ دیا جارہا ہےارکان اور شوریٰ کے فیصلوں کو نظر انداز کرکے ضلع مومند کے دونوں صوبائی حلقوں پر من پسند افراد کو ٹکٹ جاری کیے گئے پی کے 103 پر جماعتی رکن کو نظرانداز کرکے پیراشوٹ والے کو ٹکٹ دیا گیا جو اسلام اباد سے یہاں مسلط کیا گیاپی کے 104 پر فردوس خان صافی کو نظر انداز کیا گیا. اور محمد سعید خان نے ایکبار پھر قبضہ کیا الخدمت فاؤنڈیشن کے مراعات کو من پسند افراد میں بانٹا جاتا ہے مستحق لوگوں اور دور دراز علاقوں کے غریب و نادار لوگوں کو بار بار نظرانداز کیا جارہا ہےمحمد سعید خان نے جماعت اسلامی کو ذاتی جاگیر بنا رکھا ہے اور اپنے خاندان ـ ملکان اور من پسند افراد کو جماعت پر مسلط کیا ہےجو کہ سراسر ناانصافی ہے اور غیردستوری فعل ہےان کا کہنا تھا کہ ہم نے جماعت کے صوبائی امیر کو تحریراً بارہ نکات کے ذریعے اپنے تحفظات سامنے رکھ کر اگاہ کیا ہےجبکہ دیگر صوبائی اور مرکزی رہنماؤں کے نوٹس میں بھی یہ بنیادی مسلہ لایا یےمگر کسی قسم کی شنوائی نہ ہوسکی بلکہ مکمل خاموشی اختیار کی گئی. تو ہم نے باہمی مشاورت سے جماعت اسلامی سے اپنا راستہ الگ کرلیاکیونکہ اب یہ نام نہاد اور نابالغوں کا اسلامی تحریک رہ گیا ہے. سینئر کارکنان اور ارکان کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہےملک محمد سعید اور ان کا من پسند ٹولہ غیر منصفانہ فیصلے کرتا رہاہے . جسے ہم یکسر مسترد کرکے الگ ہورہے ہیںان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن میں اور مستقبل میں ہم اپنے دیگر عہدیداران اور ارکان کی باہمی مشاورت سے اقدامات اٹھائیں گےاور دیگر سینکڑوں کارکنان و حامی جماعت اسلامی چھوڑ دینگے ان کی مکمل حمایت ہمیں حاصل ہےکیونکہ باربار میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے

Exit mobile version