100

عوام دشمن بجٹ آیا تو بتادیں گے عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری

عوام دشمن بجٹ آیا تو بتادیں گے عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کردیا۔

نیب نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے آصف زرداری کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں زرداری ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔

نیب کی جانب سے سابق صدر کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ بینک حکام کی معاونت سے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، ملزم کو گرفتار کیا ہے، تفتیش کے لیے ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

جج ارشد ملک نے استفسار کیا آصف زرداری کو کن بنیادوں پر گرفتار کیا پہلے یہ بتائیں جس پر پراسیکیوٹر نیب نے کہا میں گرفتاری کی بنیاد پڑھ کر بتا دیتا ہوں۔ 

عوام دشمن بجٹ آیا تو بتادیں گے عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری

 پولیس کے 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے دفتر اور 500 اہلکار احتساب عدالت کے باہر تعینات ہیں  جب کہ رینجرز اہلکار بھی گشت پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کو 2 اٹینڈنٹس فراہم کرنے کی منظوری دے دی، آصف زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھ کر اٹینڈنٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ آرہے ہیں اور دمادم مست قلندر ہوگا، حکومت اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لیے پکڑ دھکڑ کررہی ہے، عوام دشمن بجٹ آیا تو بتادیں گے عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں