Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سا ڑھے 3 لاکھ کا 7 سال بعد 72 لاکھ سود،زمیندار کا سود خور آڑھتی کے خلاف احتجاج

سا ڑھے 3 لاکھ کا 7 سال بعد 72 لاکھ سود،زمیندار کا سود خور آڑھتی کے خلاف احتجاج

سا ڑھے 3 لاکھ کا 7 سال بعد 72 لاکھ سود،زمیندار کا سود خور آڑھتی کے خلاف احتجاج

منڈی صادق گنج( رپورٹ غفار عباسی )سا ڑھے 3 لاکھ کا 7 سال بعد 72 لاکھ سود،زمیندار کا سود خور آڑھتی کے خلاف احتجاج بدنام زمانہ سود خور آڑھتی محمد اشرف عرف حاجی بالی کو 10 ایکڑ رقبہ بھی فروخت کرکے سودکی مد میں دے چکاہوں،

عبدالشکور میو منڈی صادق گنج کے نواحی علاقے بستی فتح کوٹ کے رہائشی عبدالشکور میو نے اپنے عزیز اقارب اور دیگر مکینوں کے ہمراہ غلہ منڈی کے بدنام زمانہ سود خور آڑھتی محمد اشرف عرف حاجی بالی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں 2008 سے 2012 تک بالی آڑھتی سے کھاد

بیج سپرے وغیرہ کی مد میں رقم حاصل کرتا تھا جسے فصل آنے پر سود سمیت واپس کر دیتا تھا،2012 میں میری فصل نہ ہوئی تو میں بروقت لی گئی رقم نہ ادا کر سکا لیکن کچھ ماہ بعد میں نے سود سمیت رقم واپس کی تو اس نے مزید سود کی مد میں میری طرف ساڑھے تین لاکھ روپے

نکال لئے،2012 کے بعد میں نے کبھی اس سے کجھ نہیں لیا اور نہ ہی میرا اس سے میرا تعلق واسطہ رہا،اب 2019 میں اس نے میرا چھپا کر رکھا گیا چیک نکال کر اس پر 72 لاکھ 46 ہزار کی رقم لکھ کر میمو لگوا کر اب مجھ پر مقدمہ درج کراونا چاہتا ہے،میرے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں کہ کب کب اسے

کتنا کتنا سود ادا کیا،میں نے چار سالوں میں 4 سالوں میں اپنا 10 ایکڑ آبائی رقبہ بھی فروخت کر کے اسے سود کی مد میں ادائیگی کیاس کے باوجود یہ ظالم ہمارے پیچھے ہے،میری ڈی پی او بہاول نگر سے اپیل ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو اس ظالم سود خور سے نجات دلائی جائے۔۔۔۔




Exit mobile version