Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مانسہرہ بریڑی جنگل میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل ملزمان گرفتار

مانسہرہ بریڑی جنگل میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل ملزمان گرفتار

مانسہرہ بریڑی جنگل میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل ملزمان گرفتار

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ بریڑی جنگل میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل ملزمان گرفتار ڈی۔پی۔او مانسہرہ کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق مورخہ 27/05/2019کو تھانہ سٹی کو مانسہرہ بریڑی جنگل سے ایک لاوراث لاش ملی۔جس پر تھانہ سٹی میں نامعلوم افراد کے خلاف 302ppcکے تحت مقدمہ درج کر کے پرشفاف تفتیش کا آغاز کر دیا۔۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ صحافی برادری کو بتایا کہ اندھے قتل کو ٹریس کرنا مانسہرہ پولیس کے لئیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ اندھے قتل کو ٹریس کرنے کے لئیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان اور ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید کی سربرائ میں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئیے 04 رکنی سپیشل ٹیم تشکیل دی گئ۔ سپیشل ٹیم میں ڈی۔ایس۔پی ہیڈ۔کواٹرز

بشیر احمد ، ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی عاصم بخاری ، تفتیشی آفسر شوکت خان اور انچارج لاری اڈہ چوکی اورنگزیب خان شامل تھے۔ سپیشل ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوۓ ملزم کاشف ولد صابر حسین سکنہ بانڈہ منور حال جندربانڈہ مانسہرہ اورملزم عدیل ولد نظیر سکنہ مہانڈری حال بٹ دریاں کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش دونوں ملزمان نے مقتول ٹھیکدار محمد اقبال ولد محمد صدیق کے قتل کا اعتراق کر لیا ہے۔ملزمان نے بتایا کہ قتل کی وجہ رقم کا لین دین تھا۔ملزمان کے قبضہ سے

آلہ قتل 30بور پستول ، مقتول کا موبائل فون ، مقتول کا قومی شناختی کارڈ اور گاڑی کی چابیاں بھی برآمد کرلی گئ ہیں۔ مقتول کے لواحقین نے مانسہرہ پولیس کی انتھک محنت اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور تفتیشی سٹاف کے لئیے 1لاکھ روپے کاانعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے تفتیشی سٹاف کے لئیےتعریفی سرٹیفکیٹس اور نقعد انعام کا اعلان کیا۔




Exit mobile version