Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وفاقی بجٹ غریب دوستی و غریب پروری کی عمدہ ترین مثال ہے، راجہ راشد حفیظ

وفاقی بجٹ غریب دوستی و غریب پروری کی عمدہ ترین مثال ہے، راجہ راشد حفیظ

وفاقی بجٹ غریب دوستی و غریب پروری کی عمدہ ترین مثال ہے، راجہ راشد حفیظ

راولپنڈی (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)  پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ غریب دوستی و غریب پروری کی عمدہ ترین مثال ہے جس کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی۔ ٹیکس نیٹ کو صاحب حیثیت تمام لوگوں تک وسعت دے کر اسلام کے معاشی انصاف کی بنیاد رکھ دی گئی ہے

جس پر ہماری حکومت مزید اور بتدریج عمل کرے گی۔ دفاعی بجٹ اور بڑے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں عدم اضافہ، وزراء کی تنخواہوں اور سول و عسکری اداروں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ جبکہ ملک کے غریب عوام کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت گرانٹ میں اضافے سمیت

عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں کے لئے خاطر خواہ فنڈز رکھنا ہمارے اخلاص کی بین ثبوت ہے۔یہ بات انہوں نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل ترین حالات میں اس سے اچھا بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اپوزیشن کا تو کام ہی حکومتی اقدامات کی مخالفت ہے ورنہ ایک عام آدمی بھی اس بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پر ایسے ایسے لوگ بھی تنقید کر رہے ہیں جنہوں نے بجٹ کو دیکھا ہے اور نہ پڑھا ہے۔ یہ بجٹ غربت میں کمی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا اور عوام الناس کی محرومیوں کو ختم کرکے ریاست مدینہ کے قیام کی جانب ممد و معاون ہوگا۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ بھی وفاق کی طرح عوام دوست ہوگا جس میں سب سے زیادہ فنڈز عوام الناس کی بہبود کیلئے مختص کئے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version