Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا لوئر کوہستان کا تفصیلی دورہ

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا لوئر کوہستان کا تفصیلی دورہ

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا لوئر کوہستان کا تفصیلی دورہ

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا لوئر کوہستان کا تفصیلی دورہ

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے لوئر کوہستان کا تفصیلی دورہ کیا،دورے کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کو لوئر کوہستان کے ہیڈ کواٹر پٹن پہنچے پر لوئر کوہستان پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ہیڈ کواٹر پٹن میں معززین علاقہ ، علما ، سیاسی و سماجی شخصیات وکثیر تعداد میں علاقہ کی عوام کی کھلی کچہری سے خطاب کیا، خطاب کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ علاقہ میں قیام امن اور جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا پولیس ہر وقت آپ کی خدمت کیلئے کوشاں ہے آپ بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ علاقے میں امن کا قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے یک جان ہوکر آپس میں دشمنیاں ختم کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی می اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہاکہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے پولیس کیساتھ مکمل تعاون اور مدد کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے علاقہ کی عوام کیلئے وقت کھلے ہیں علاقہ کے لوگ مجھے اپنے مسائل سے بذریعہ موبائل میسج میرے کمپلین نمبر03461119650 پرآگاہ کرسکتے ہیں ۔


کھلی کچہری میں آئے ہوئے لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا ڈی آئی جی ہزارہ نے لوگوں کے مسائل سن کر انکوحل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔ علاقہ کے لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ کو لوئر کوہستان آمد پر خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیاکہ وہ انکے مسائل سننے کیلئے اتنے دور سے تشریف لائے اور انکے حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ڈی آر سی دفترلوئر کوہستان کا بھی دورہ کیا ڈی آر سی عہدیداران و ممبران سے ملاقات کی ، ڈی آر سی کے چیئرمین نے ڈی آئی جی ہزارہ کو ڈی آر سی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی آر سی لوئر کوہستان کے کام کو سہراتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار اداکررہی ہے جس کے زریعے لوگوں کو مفت اور جلد انصاف مل جاتا ہے جس سے علاقہ کی عوام مستفید ہورہی ہے ۔ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ڈی آر سی عہدیداران و ممبران کو کہ وہ صرف اللہ کی رضا کی خاطر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی آر سی کے عہدیداران و ممبران کو اپنے مکمل تعاون اور مدد کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے شولگرا واپڈا کالونی ، چائینہ کالونی ، پی ای ڈی او پاور ہاوس اور دوبیر خوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پٹن کا بھی دورہ کیا، دورے کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے چائنیز ورکرز ، پراجیکٹ کے اعلی عہدیداران و افسران اور سیکیورٹی اہلکاران سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ، ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی اولوئر کوہستان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ان جگہوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے اور پولیس کے اعلی افسران بھی وقتا فوقتا ان جگہوں کاجائزہ لیتے رہا کریں اور انکے عہدیداران و افسران سے ملاقاتیں کرکے انکی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے شکایات سن کر انکا ازالہ کیا جائے اور انکو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے تھانہ دوبیر ، تھانہ پٹن، چکئی پولیس پوسٹ کا تفصیلی معائنہ کیا معائنہ کے دوران انہوں نے تھانہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تھانہ جات کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ تھانہ ریکارڈ کے اندراج کو مکمل رکھیں تھانہ کی عمارت کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے ۔ تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کیساتھ نرمی اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور قانون کے مطابق ان کے جائز مسائل کے حل میں انکی مکمل اور فوری قانونی مدد کی جائے ۔ سائلین کیساتھ بداخلاقی سے پیش آنے والے اور رشوت لینے والے پولیس افسران و اہلکاران کیخلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام تھانہ جات کے باہر میرا نمبر 03461119650آویزاں کیا جائے تاکہ علاقہ کی عوام و پولیس اہلکاران اپنے مسائل کے حل کیلئے بذریعہ میسج مجھ سے رابطہ کرسکیں ۔

Exit mobile version