Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سہیکی بالا پریمئر لیگ ایس پی ایل فائنل سہیکی بالا سکول کرکٹ میں منعقد

سہیکی بالا پریمئر لیگ ایس پی ایل فائنل سہیکی بالا سکول کرکٹ میں منعقد

سہیکی بالا پریمئر لیگ ایس پی ایل فائنل سہیکی بالا سکول کرکٹ میں منعقد

سہیکی بالا پریمئر لیگ ایس پی ایل فائنل سہیکی بالا سکول کرکٹ میں منعقد

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) سہیکی بالا پریمئر لیگ SPLکا فائنل سہیکی بالا سکول کرکٹ منعقد ہوا جس میں ضلع ہری پور کی دو ٹیموں صوابی میرا اور کرپلیاں میرا کی ٹیم کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور صوابی میرا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 49رنز بنائے جسکے جواب میں کرپلیاں میرا کی ٹیم نے آخری اوور میں ٹارگٹ چیس کر کے SPLکی ونر ہونے کا اعزاز حاصل کیا واضع رہے کہ علاقہ تناول کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کی 82ٹیموں میں سے فائنل فور میں جانے والی تین ٹیمیں گندف صوابی میرہ اور کرپلیاں میرہ کا تعلق ضلع ہری پور جبکہ بائ بوہال کی ٹیم کا تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو خوبصورت ورلڈ کپ اسٹائل ٹرافی اور 30000/,ہزار روپے کیش انعام اور ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ٹرافی دی گئ اسی طرح رنر ٹیم کو اسٹا ئلش کپ اور 10000ہزار روپے کیش انعام اور ہر کھلاڑی کو ٹرافی دی گئ ہے ونر ٹیم کے کپتان محمد یاسر نے مین آف دی میچ مین آف دی ٹورنامنٹس کا اعزار حاصل کر کے بہت سارے کیش انعامات اور 17″LCD جیتنے میں کامیاب ہوئے



واضع رہے اس ٹورنامنٹس کو ٹیم کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹس کہا جا سکتا ہے اس ٹورنامنٹس کو SPL کے چیئرمین اورنگزیب تنولی وائس چیئر مین بنارس گل معاون خصو صی اعجاز احمد پنڈی اعجاز ماسٹر محمد بنارس ڈی واٹسن کبیر احمد محمد رفیع مہتاب عباسی عالمزیب سہرہ گلی محمد رمضان حسن بائ نے خوبصورت طریقےسے آرگنائز کیا اور ٹورنامنٹ آرگنائزیشن کے ساتھ سہیکی بالا کی ینگ جرنیشن نے اور بزرگوں نے مکمل سپوٹ کیا ہے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 82ٹیموں نے پورے تناول کا نام روشن کیا کرکٹ کو خوب انجوائے کیا کسی قسم کی کو بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئ ہے یہ ٹو رنامنٹس مسلسل 6دن جاری رہا SPL کے فائنل میچ کی تقریب کے چیف گیٹس فخرتناول سفیر ابرار اور تعصیل ممبر ملک شیرجنگ تنولی محمد امراز تنولی اور محبوب الرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے سفیر ابرار اور ملک شیرجنگ تنولی محبوب الرحمان تنولی نے SPL . کیلئے نقد کیش رقم کا اعلان کیا اور حاجی محمد تنولی نے پوری تقریب اور میچ کو آئن لائن دیکھا اور SPLکمیٹی کیلئے 30000ہزار کیش کا اعلان کیا آخر میں SPL کے چیئر مین اورنگ زیب تنولی اور بنارس گل نے تمام کھلاڑیوں تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا انشاء اللہ زندگی رہی تو ہم ہر سال اسی طرح اس SPLلیگ کے سلسلے کو جاری رکھیں گے

Exit mobile version