پشاورکینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف کارروائی،
ایبٹ آباد (رپورٹ:وقاص باکسر) کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ ٹیکس ریکوری سٹاف نے صدر چوک فوارہ سمیت کالی باڑی اور فخر عالم روڈ میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں سلکو فیبرکس،ہلال فوڈز،ترکش بائٹ،کے بی پلازہ سمیت کمرشل یونٹس کا دورہ کیا۔ کارروائی کے دوران بقایاجات کی مد میں 16 یونٹس کو سیل کردیا جس میں دوکانیں وغیرہ شامل ہیں۔مزکورہ پراپرٹی میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں بارہ لاکھ چھیانوے ہزار روپے بقایاجات ہے
جو کہ بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود واجب الادا ہے۔جبکہ بقیہ کچھ یونٹس کے مالکان خود جمع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی جس کی وجہ سے صرف ایک دن جمع کرنے کے لئے مہلت دیدیا کہ اپکے زمہ جتنا بقایاجات ہے اسکو فوری جمع کردیں بصورت دیگر بقیہ یونٹس کو بھی سیل کردیا جائیگا جو کہ ادائیگی پراپرٹی ٹیکس تک سیل رہے گی۔
کینٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں ماہ جون کے دوران اہداف پراپرٹی ٹیکس حاصل کرنے کے لئے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مختلف اوقات میں جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔