58

مردان پولیس کامجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاون جاری

مردان پولیس کامجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاون جاری

مردان(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)مردان پولیس کامجرمان اشتہاری اورجرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاون جاری۔ قتل،اقدام قتل کےمقدمات میں مطلوب دومجرمان اشتہاری سمیت منشیات فروش گرفتار،تین کلوگرام سےزائدچرس،اسلحہ برآمد۔تفصیلات کےمطابق ڈی پی اوسجادخان کےواضح احکامات پرجرائم پیشہ عناصرکےخلاف جاری کریک ڈاون کےدوران ایس ایچ اوتھانہ تحت بھائی منظورخان ہمراہ ٹیم نےکامیاب کاروائیاں کرتےہوئےدومجرمان اشتہاری پرویز،داودپسران فردوس عرف فدو ساکنان سعیدآبادتحت بھائی کوگرفتارکرکےپابندسلاسل کیا جبکہ منشیات کےخلاف جاری مہم کےدوران مشہوربدنام زمانہ منشیات فروش معروف شاہ ولدعرب شاہ ساکن یح کوہی تورڈھیرتحت بھائی کوگرفتارکرکےاسکےقبضہ سےپستول سمیت تین کلوگرام سےزائدچرس اور4 گرام آئس برآمدہوکرملزم کےخلاف تھانہ تحت بھائی میں مقدمات درج کئےگئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں